اسلام آباد: پی ٹی آئی نے کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میںالیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کو فریق بنایاگیا ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہے۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آئین کے مطابق نوے دن میں انتخابات ضروری ہیں گورنر کے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور 90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی فوری انتخابی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ تمام وفاقی وصوبائی اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیاجائے۔
Leave feedback about this