کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نےچند روز قبل پوڈکاسٹ فیچر ختم کرنے کے اعلان کے بعد ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ورک اسپیس پر شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق کمپنی نے وائٹ بورڈنگ ایپ جیم بورڈ کو 2024 کے آخر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیم بورڈ ایک ڈیجیٹل وائٹ بورڈ سروس ہے جس پر موقع سے غیر موجود افراد کے ساتھ مل کر آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔گوگل کے مطابق فِگ جیم، لُوسِڈ اسپارک اور مِیرو جیسے دیگر وائٹ بورڈ سروسز ورک اسپیس صارفین کے لیے بہتر کام کر رہی ہیں۔ گوگل اب ورکس اسپیس سروسز گوگل میٹ، ڈرائیو اور کیلنڈر کو آگے لے جانے کے لیے ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔جیم بورڈ ایپ کو ختم کرنے کے ساتھ گوگل اس کی 5000 ڈالر مالیت کی 55 انچ سائز کی ڈیوائس سے سپورٹ بھی ختم کر رہا ہے۔ اس ہارڈ ویئر کے لیے 30 ستمبر سے اپ ڈیٹس روک دی گئیں ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی
پوڈکاسٹ فیچر کے بعد گوگل کا ایک اور سروس بند کرنے کا اعلان
- by Rozenews
- اکتوبر 4, 2023
- 0 Comments
- 470 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this