نیو یارک:اگرچہ مسلسل بیٹھے رہنے کے مضر اثرات کو مکمل طورپر اب تک نہیں سمجھا گیا ہے لیکن عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق اس سے موٹاپا،بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تاہم درمیان میں پانچ منٹ تک چہل قدمی کر کے مضر اثرات دور کیے جاسکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ ا و کے مطابق شہریوں کی65سے80فیصد آبادی پورا دن بیٹھی رہتی ہے جس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کئی امراض کی وجہ بن سکتے ہیں۔پھر کوووڈ وباء کے دوران بھی دنیا بھر کی بڑی آبادی کام کیلئے کرسی اورمیز تک ہی محدود ہوکررہ گئی تھی۔

Leave feedback about this