پاکستان

پنجاب حکومت نے اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی،رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کی کارروائی دھوکے سے چلائی،پنجاب حکومت کے پاس تمام کوششوں کے باوجود نمبر پورے نہیں تھے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں موقف اورہے،رائے شماری پر2ارکان کو نگران مقرر کرنا چاہے تھا،یہ اعتماد کے ووٹ کا جو نمبر شو کریں گے وہ جعلی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت تمام کارروائی جعلی ہوگی،رات12بجے کے بعد دوسرا ا یجنڈا جاری کیا گیا اس لئے پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس غیر آئینی ہے۔تسلیم نہیں کرتے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر کا حکم معطل ہے تو پھر کیسے دھوکہ دہی کی گئی،حکومت کے پاس صرف 80سے81افراد ہیں،انہوں نے الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image