پنجاب ، کے پی اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متعلق 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 17 امو ت کی تصدیق ہوئی ہے ۔گوجرانوالہ میں 6 ، لاہور 4 شیخوپورہ اور چکوال میں 3,3 جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جبکہ مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوگئے ۔محکمہ موسمیات نے کل سے 10 جولائی تک دریائے چناب ،ستلج اور راوی سے متصل علاقوں میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے ، شدید بارشوں سے مشرقی دریاﺅں میں پانی کا بہاﺅ بڑھنے لگا ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Leave feedback about this