واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لئے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔اتحادوں کے ساتھ ملکر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہوگا۔75برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔
معیشت و تجارت
پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں،امریکا
- by Rozenews
- دسمبر 1, 2022
- 0 Comments
- 1014 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this