تازہ ترین کھیل

پاکستان کی 3 سال بعد ہوم گرانڈ پر پہلی فتح، انگلینڈ کو شکست

پاکستان کی 3 سال بعد ہوم گرانڈ پر پہلی فتح، انگلینڈ کو شکست

ملتان:مسلسل 6 ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم نے جیت کا مزہ چکھ لیا، ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بنے۔ جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، برائیڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے، کپتان بین سٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی جس کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف 144 رنز بناکر آل آٹ ہوئی، دونوں اننگز میں انگلش بیٹرز کی تمام وکٹیں سپنرز نے حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی ادھوری پہلی اننگز کا آغاز 239 رنز 6 وکٹوں کے نقصان سے کیا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image