پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست بارے سے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔ کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایک شام ماہرہ خان کے نام کے انعقاد کیاگیا جس کے میزبان معروف ادیب ودانشور انور مقصود تھے۔دلچسپ گفتگو کے دوران انور مقصود نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آپ کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں، جس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے اپنے انوکھے انداز میں عمران خان نام لیے بغیر کہا کہ میں سیاست میں پٹھان کیساتھ ہوں۔دوران گفتگو ماہر ہ نے کہا کہ درحقیقت لوگوں میں ایماندار بہت کم ہوگئی ہے اپنے کام کیساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں میری خواہش ہے کہ جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو اداکارہ نے کہا کہ میں ان دنوں جب آں لائن خبریں دیکھتی ہوں تو یہ سوچتی ہوں کہ کونسی خبر سچی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ماہرہ خان کس کی طرف ہیں؟
- by web_desk
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- 729 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this