اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔اس حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھارتی شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا معاملہ اٹھایا۔بیان کے مطابق منیر اکرم نے اس معاملے پر اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کو لکھے گئے خط کا مواد بھی پیش کیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔

Leave feedback about this