تازہ ترین

پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کا ٹرائل شروع

پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کا ٹرائل شروع

نیویارک:امریکا کی عدالت میں ایک بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ کا پاکستان، نیپال اور امریکا میں قتل کی سازش کا ٹرائل شروع ہو گیا۔بھارتی ایجنٹ نے نہ صرف پاکستان، نیپال اور امریکا میں قتل کروانے کے لیے ایک بھارتی شہری کو کرائے پر رکھا بلکہ اسے اس مقصد کے لیے اسلحے سے بھرے ایک ہوائی جہاز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔
یہ انکشافات امریکا کی وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات سے سامنے آئے ہیں جن کے مطابق ملزم نکھل گپتا پر نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں منی لانڈرنگ، کریڈٹ کارڈ فراڈ، منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ، اور نیپال یا پاکستان میں ایک شخص کے قتل کی کوشش شامل ہے۔امریکی سرکاری وکلا کے مطابق قتل کی سازش صرف نیویارک تک محدود نہیں تھی بلکہ اس میں نیپال یا پاکستان میں ایک اور شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔
امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق افسر وکاش یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آتشیں اسلحہ فراہم کرے گا اور بھارت سے اسلحہ لے جانے والے ہوائی جہاز کی کلیئرنس بھی کروا دے گا، یہ سب اس لیے کیا گیا تاکہ گپتا اسلحہ ایک ایسے شخص کو بیچ سکے جسے وہ سمگلر سمجھ رہا تھا، اور جو اس کے بدلے میں اسے امریکا میں ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کے لیے ایک قاتل ڈھونڈنے میں مدد کرے۔واٹس ایپ پیغامات کے مطابق 22 جون 2023 کو یادو نے مبینہ طور پر وعدہ کیا تھا کہ وہ خودکار رائفلز اور پستول فراہم کرے گا اور اسلحے کی ترسیل کے لیے ہوائی جہاز کی کلیئرنس بھی دلوائے گا۔
26 جون کو نکھل گپتا نے وکاش یادو سے کھلونوں یعنی اسلحے کے بارے میں دریافت کیا، استغاثہ کے مطابق وکاش یادو نے جواب دیا کہ وہ اسلحہ قتل مکمل ہونے کے بعد فراہم کر سکتا ہے۔امریکی وکلا کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وکاش یادو کی مبینہ حمایت گرپتونت سنگھ پنون کے قتل سے مشروط تھی، اور اسلحے کی فراہمی براہ راست قتل کی سازش سے جڑی ہوئی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image