پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوہ سری لنکا میں ونڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی ۔پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل سیریز میں ونڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی ۔دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ونڈے میچز شامل کرنے پر بات کی اور ونڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیاگیا ہے ۔اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہونے کا امکان ہے ۔
Leave feedback about this