تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی

وفاقی کابینہ ، مزید 8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے نئے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا جس کے لیے صبح 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا، بعد ازاں وقت میں تبدیلی کرتے ہوئے اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا اور آئینی ترامیم کے پیکج پر بھی غور کیا جانا تھا۔اجلاس میں وفاقی وزرا محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ ارکان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اعتماد میں لیا جانا تھا، وفاقی کابینہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بھی غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترامیم کا پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image