تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی ، وزارت قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ تھے، انہوں نے 30 نومبر کو عہدہ سے ریٹائر ہونا تھا۔

دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں حلف اٹھائیں گے۔

آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔

ممکنہ ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جسٹس روزی خان، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس علی باقر نجفی بھی ممکنہ ججز میں شامل ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image