پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰٰ سخت برہم ۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں

وزیراعلیٰٰ سخت برہم ۔۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں

وزیراعلیٰٰ مریم نوازشریف نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں لگانے سے روک دیا۔16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگرقانون کی پاسداری ضروری ہے۔ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔

ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گاہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا،ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آگئیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image