پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنا: لیگی رکن کی جانب سے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد جمع

وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر لیگی رکن سعدیہ تیمور نے عمران خان سے معافی مانگنے کےمطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی۔

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے عمران خان سے معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کی مذمت کرتا ہے، پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا عہدے کی توہین ہے۔

جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسترد شدہ شخص نے پنجاب کے 12 کروڑ عوام کی توہین کی، عمران خان پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image