جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت 17 اپریل تک منظور کرلی گئی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اپنے وکلا کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے آئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج چھٹی پر تھے جس کے بعد علی امین گنڈا پور کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر 17 اپریل تک ضمانت منظور کر لی۔علی امین گنڈا پور کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ہے۔وکیل صفائی راجہ ظہور نے کہا کہ ایف آئی آر میں علی امین گنڈا پور کا نام ہے، لیکن ان کا کردار نہیں، وہ اس وقت موجود نہیں تھے۔وکیل صفائی راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف 50 ایف آئی آر درج ہیں، علی امین گنڈا پور کو عدالت تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔
Leave feedback about this