پاکستان

وزیر داخلہ کی آزاد کشمیر میں ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری

وزیر داخلہ کی آزاد کشمیر میں ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی اہلکاروں کی آزاد کشمیر میں تعیناتی کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے محسن نقوی سے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں، حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image