ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو چھٹی ملے گی جس کے دوران وہ اپنے اہلخانہ کیساتھ وقت گزار سکیں گے ۔کپتان روہیت شرما سمیت کئی کھلاڑیوں کو بریک دی جائیگی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد چھٹی ملے گی ۔روہیت شرما ، ویرات کوہلی ، شبمن گل کے ایل راہول ، شریاس ائیر ، جسپریت ،بمراہ ،ہاردیک پانڈیا بریک ینے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔بھارت کے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیخلاف میچ میں ایک ہفتے کا وقفہ ہے اور اسی وقفے کے دوران بھارتی کرکٹرز کو چھٹی دی جائیگی ۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو جبکہ انگلینڈ کیخلاف بھارت کا میچ 29 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔
Leave feedback about this