پاکستان

نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف

نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف

لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہے۔شہباز شریف نے لاہور میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نواز شریف نے 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، تب بجلی نہیں تھی اور لوگ بےروزگار تھے، نواز شریف نے صرف 4 سالوں میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، 2018 میں تاریخی دھاندلی اور جھرلو انتخابات ہوئے اور عوام کو ترقی خوشحالی سے محروم کر دیا، نواز شریف کو اقتدار سے نہیں ہٹایا گیا تھا بلکہ عوامی ترقی و خوشحالی کو روکا گیا تھا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، ترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے، آپ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے پیغام دیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف انتقام لینے کے لئے واپس نہیں آ رہا، جن کرداروں نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی اس کا سب کو علم ہے، نواز شریف کے ورکر کے طور پر میں اپنی جان لڑاؤں گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image