موسم

مون سون بارشیں: کراچی میں سڑکیں تالاب، پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، دریاوں میں سیلاب کا خدشہ

ملک بھر میں پے درپے مون سون بارشیں گرج برس رہی ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے جاری بارش سے صدر، زیب النسا اسٹریٹ اور اطراف کی سڑکیں تالاب بن گئیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اور الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

موسم کی خبروں کے مطابق کراچی میں رات گئے اچانک ساون کی برسات شروع ہوئی، جس سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، شاہراہ فیصل، پی ای سی ایچ ایس، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر، کیماڑی اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کا نزول ہوا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم شہر میں حبس کی کیفیت برقرار رہی۔ اس کے باوجود آسمان پر سیاہ بادل چھائے رہے اور بارش کا سلسلہ دو گھنٹے جاری رہنے کے بعد تھم گیا۔

اس اچانک ہونے والی بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جبکہ تجارتی مرکز صدر کی مختلف شاہراہوں پر نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث گٹر بھی ابل پڑے، جس کے باعث زیب النساء سٹریٹ اور اطراف کی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، لیکن شاہراہ فیصل سمیت شہر کی مرکزی شاہراہوں پر نکاسی آب کے مسائل پیدا نہیں ہوئے اور ٹریفک کی روانی بحال رہی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں آج طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ ان طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دریائےستلج، راوی، چناب اور جہلم میں سیلاب کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے، چنانچہ بروقت الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image