تازہ ترین

مودی نے سیاست کیلئے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کردی: خواجہ آصف

مودی نے سیاست کیلئے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کردی: خواجہ آصف

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے پر وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے اپنی سیاست کے لیے کرکٹ کی سپرٹ تباہ کر دی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کرکٹ کے کلچر اور اسپرٹ کو تباہ کرکے مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے برصغیر میں امن امکانات اور مسائل کے حل کے لیے چانسز ختم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عزت اس طرح بحال نہیں ہوتی، پاک بھارت جنگ کا سکور چھ صفر پتھر پر کندہ ہوگیا ہے، ہم تو کچھ نہیں کہہ رہے، مودی بھارت اور دنیا دونوں میں خوار ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا، فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ٹرافی تصویر بھی نہیں بنوائی۔
فائنل میچ کے بعد بھارتی بورڈ کی ایما پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی بھی برقرار رہی اور بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا، بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image