تازہ ترین

ملکی قرض 592 کھرب، پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 11.2 فیصد کمی، اقتصادی سروے

ملکی قرض 592 کھرب، پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں 11.2 فیصد کمی، اقتصادی سروے

اسلام آباد: وزیر خزانہ نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں حکومت کوئی بھی ہدف حاصل نہ کرسکی جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ترقی کی شرح منفی میں چلی گئی ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک کا مجموعی قرض 592 کھرب تک پہنچ گیا جبکہ معاشی ترقی کی شرح 0.29 فیصد پر پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال میں 6.1 فیصد تھی۔اسی طرح صنعتی شعبے کی ترقی منفی 2.94 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال 6.83 فیصد تھی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی 3.91 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال میں 10.86 فیصد تھی۔اقتصادی سروے کے مطابق تعمیراتی شعبے کی ترقی منفی 5.3 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 1.9 فیصد تھی جبکہ زرعی شعبے کی ترقی 1.55 فیصد رہی جو گزشتہ سال 4.27 فیصد رہی۔سروے کے مطابق پاکستانیوں کی فی کس آمدنی 11.2 فیصد کمی سے 1568 ڈالر تک گر گئی جو گزشتہ مالی سال پاکستانیوں کی فی کس کے حساب سے 1765 ڈالر تھی۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ روپے کی بے قدری کی وجہ سے فی کس آمدنی میں کمی ہوئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image