تازہ ترین

ملک میں آج یوم تقدیس قر آن منایاجائیگا ، وزیراعظم نے احتجاج کی کال دیدی

پی ڈی ایم جماعتوں نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار شہباز شریف کو دے دیا

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج یوم تقدیس قرآن منایا جائیگا ۔وزیراعظم شہبا زشریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دیدی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ایک ہوگئیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث شخص کو نشان عبرت بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ مسلمان اب اس حرکت کو برداشت نہیں کرینگے اگر آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو کوئی ہم سے گلہ نہ کرے ۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑوانے کی سازش ہے ، پوری دنیا کو بتایا جائے کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایک خبیث اور لعنتی کو پولیس کی موجودگی میں حرکت کرنے کی اجازت دی گئی ، ہمیں اس شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے ، تمام سیاسی جماعتیں اس واقعے کیخلاف بھرپور احتجاج کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image