تازہ ترین

معاملات دھمکیوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں:وزیر دفاع

معاملات دھمکیوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں:وزیر دفاع

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہپی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے، گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور مذاکرات کا بھی کہتے ہیں، پہلے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرلیں پھر بات بھی کرلیں، مذاکرات کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
معاملات بات چیت سے حل ہوتے ہیں دھمکیوں سے نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، چیزیں محبت اور پیار سے بڑھتی ہیں دھمکیوں سے نہیں، ہماری اس جنگ میں نقصان ملک اور عوام کا ہورہا ہے، پاراچنار واقعات کا بھی اسی جنگ سے تعلق ہے، سیاسی تلخیاں بڑھ گئیں تو مذاکرات کی کامیابی کی توقع نہ رکھیں۔
مجھے نہیں معلوم ڈی چوک میں کتنی اموات ہوئی ہیں، کھوسہ صاحب 278 کہتے ہیں اور اب 12 اموات پر آئے ہوئے ہیں، جو پولیس اور رینجرز اہلکار شہید ہوئے اس پر بھی افسوس کریں، اعتراف کرنے پر ہی اللہ کی عدالت میں بخشش کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image