مصر کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر کچھ حصے کھا لیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی۔ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Leave feedback about this