پاکستان

مسلمان حکمران پونے دو ارب عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق اداکریں ، سراج الحق

مسلمان حکمران پونے دو ارب عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق اداکریں ، سراج الحق

استنبول : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسلمان حکمران پونے دو ارب عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے استنبول میں الاتحاد العالمی العماءالمسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو 35 روز گزر گئے ، بچوں اور خواتین کو بے دریغ قتل کیاجارہاہے ۔ ہسپتال ، سکول محفوظ نہیں ، اسرائیلی سفاکیت روکنے کیلئے عملی اقدامت کئے جائیں ۔سراج الحق نے کہا کہ آئی سی ایسے اعلانات کرے جس سے امت مسلمہ کی حوصلہ افزائی ہو ، اسلامی سربراہی کانفرنس میں حماس قیادت کو اپنا موقت پیش کرنے کا موقع دیاجائے ، رفح کراسنگ کھول کر وہاں فی الفوور ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتال تعمیر کیاجائے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image