جرائم

مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کارروائیاں:245 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 14 افراد گرفتار

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے 9 مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں فیصل آباد، کراچی، لاہور، پشین، ملتان اور اسلام آباد میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی، پکڑی جانے والی منشیات میں 457 کلو گرام چرس، 23 کلو 210 گرام ہیروئن، 12 کلو 666 گرام آئس شامل ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image