کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقون میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواﺅں کا ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سترہ اور اٹھارہ مئی کے دوران آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ،صوابی ، مردان کوہاٹ باجوڑ میں بھی بادل برسیں گے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی ، جہلم ، سیالکوٹ ، گجرات ، نارووال ، میں بھی بارش متوقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق سولہ او رسترہ مئی کے دوران بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، بالائی سند ھ میں آندھی او ر بارش متوقع ہے
Leave feedback about this