لندن میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پرحملہ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔مشتبہ شخص کو بکھگھم پیلس کے میدان میں بارود پھینکنے پر گرفتار کیاگیا ہے۔بکھگھم پیلس کے باہر کنٹرول دھماکہ بھی ہوا ہے بکھگھم پیلس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے وقت بادشاہ اورملکہ پیلس میں موجود نہیں تھے۔بکھگھم پیلس نے واقعہ پر تبصرے سے صاف انکار کرتے ہوئے اسے پولیس کا معاملہ قرار دیا ہے ۔عینی شاہد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا اور لوگوں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ وہ بادشاہ کو قتل کردیگا۔
Leave feedback about this