فیصل آباد:تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے، تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں زیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کیلئے انکے مسلح ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، پولیس ملزمان کو سامان کی ریکوری کیلئے اچکیرہ لیجا رہی تھی۔ملزمان کی فائرنگ سے انکے اپنے ہی زیرحراست چار ساتھی ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ہوئے والے ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث تھے، فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔
جرائم
فیصل آبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ ، زیر حراست 4 ملزمان ہلاک
- by web_desk
- نومبر 17, 2024
- 0 Comments
- 56 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this