تازہ ترین

فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانے کیلئے بڑھکیں مار رہے : عطا تارڑ

اسلام آبادوفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بابائے قوم کا یوم ولادت منا رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے، فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔تحریک انتشار نے ملٹری کورٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، تحریک انصاف کی طرف سے واویلا کیا جا رہا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ تک وکیل کا حق حاصل ہے، فیملی سے ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے، ریکارڈ تک رسائی ہوتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image