پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچادیاگیا ، انہیں بکتر بند میں عدالت پہنچایاگیا ہے۔سماعت شروع ہوتے ہی فواد چوہدری کو عدالت عالیہ میں پیش کیاجائیگاگذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت عالیہ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کریں ۔فواد کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس عدالت نے فواد چوہدری کو گرفتاری سے روکا تھا اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا ، سپریم کورٹ میں پولیس کو بتایا لیکن انہوں نے عدالتی حکم کو نہ مانا

Leave feedback about this