پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگوں نے ایم کیو ایم کے جلسے کو مسترد کردیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے خاتمے کے بعد کراچی تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی ہے کیونکہ متحدہ والے سنٹری ورکرز کی تنخواہیں کھاتے تھے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کراچی کے باغ جناح گراونڈ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
Leave feedback about this