ادارتی پسند

عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، شیخ رشید

shiekh rahseheed ahmed

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ16دسمبروہ خونی دن ہے جب پشاورآرمی پبلک اسکول (اے پی ایس)میں 8سال پہلے ہمارے بچوں کوشہیدکیاگیااوریہ دہشتگردی دوبارہ سراٹھارہی ہے اور2اہم دہشتگردگزشتہ روزروالپنڈی اسلام آبادسے گرفتارہوئے ہیں جوانتہائی تشویشناک ہے۔ڈالرنایاب250پرچلاگیاہے ریزرو7ارب سے کم،ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بنداورآئی ایم ایف سے کٹی،سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، عمران خان کودیوارکے ساتھ لگاکرنااہل کروانا چاہتی ہے، نگران حکومت کادورانیہ بڑھاناچاہتی ہے الیکشن سے فراری ہے۔75 فیصد عوام جو عمران خان کیساتھ ہے اس رائے عامہ کا گلا دباناچاہتی ہے عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image