تازہ ترین

عمران خان کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری ہورہی ہے ، جاوید لطیف

عمران خان کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری ہورہی ہے ، جاوید لطیف

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دوبارہ لانے کیلئے سہولت کاری ہورہی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وکلاءکنونشن میں سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ نے انکشافات کیے۔انہوں ے کہا کہ فیض حمید اور آصف سعید کھوسہ اس حوالے سے کیوں نہیں بولتے ؟ کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہوچکے ہیں یا ان میں بیٹھے لوگ کمپیرومائز ہوچکے ہیں ؟ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں آپ راکت لانچر کامقابلہ کرو اور پیٹرول بم کا مقابلہ نہ کرسکو ، حکومت وقت کوئی بھی ہو یہ اس کی ذمے داری نہیں ، یہ اداروں میں بیٹھے لوگوں کی ذمے داری ہے ، ان کاکہنا ہے کہ صنعتی ترقی سی پیک اور امن لانا نواز شریف کے کام ہیں ، کیا آئین اور قانون کااطلاق صرف نوے دن کے الیکشن میں ہی ہے؟

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image