شرقپور شریف :وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کو سزا قانون کے مطابق ملی ہے۔عمران خان نے اپنی کابینہ کو دھوکہ دے کر تاریخ کی بڑی کرپشن کی، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں ہم چاہتے ہیں تحریک انصاف ایوان میں بیٹھیلیکن اس میں کامیابی نظر نہیں آرہی ، عمران خان کے خمیر میں مثبت سیاست نہیں۔
پی ٹی آئی این آر او کے لیے منتیں کررہی ہے، تحریک انصاف سے نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہوگی، کرم ایجنسی کا مسئلہ تشویشناک ہے اس کا حل نکلنا چاہیے، کرم میں امن و امن قائم رکھنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے، امن و امن برقرار رکھنے کے لیے وفاق کے پی حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
رمضان میں عوام کے لیے وزیر اعظم جلد بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے، یوٹیلیٹی سٹورز کو پرائیویٹ کرنے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی طرف جارہے ہیں، یورپ کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی اموات پر دکھ ہے، انسانی سمگلنگ پر سخت قوانین بنارہے ہیں تاکہ آئندہ کوئی حادثہ نہ ہو۔
تازہ ترین
عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا قانون کے مطابق ملی : رانا تنویر
- by web_desk
- جنوری 19, 2025
- 0 Comments
- 44 Views
- 1 دن ago
Leave feedback about this