جرائم

علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا ۔علی امین گنڈا پور کے وکیل بابر اعوان اے ٹی سی میں پیش ہوئے تفتیش افسر نے علی امین گنڈا پور کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کی وائس میچنگ کے بغیر مقدمہ کیسے درج کیا گیا ؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ میرے پاس تفتیش آئی ہے باقی مجھے علم نہیں ۔جج نے سوال اُٹھائے کہ کیا ضروری نہیں تھا کہ وائس میچنگ کروا کر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرتے ؟ اے ٹی سی سے وارنٹ لیے بغیر کیسے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرلیا؟

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image