اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر ڈی جی کسٹم پر برہمی کااظہار کیا۔سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈی جی کسٹم سے استفسار کیا کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں؟آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں؟تین عدالتوں نے حکم دیا کہ گاڑی مالک کے حوالے کر یں،پانچ سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کررکھی ہے،پانچ سال سے ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑی خراب ہوگئی کیا آپ مالک کا نقصان پورا کرینگے؟
ادارتی پسند
عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر جسٹس فائز ڈی جی کسٹم پر برہم
- by Rozenews
- جنوری 4, 2023
- 0 Comments
- 871 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this