عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر جسٹس فائز ڈی جی کسٹم پر برہم ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر جسٹس فائز ڈی جی کسٹم پر برہم

پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس

پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی، چیف جسٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود گاڑی مالک کو نہ دینے پر ڈی جی کسٹم پر برہمی کااظہار کیا۔سپریم کورٹ میں نان کسٹم پیڈ گاڑی کی مالک کو حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالتی حکم پر ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس فیض احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈی جی کسٹم سے استفسار کیا کہ آپ قانون سے بالاتر ہیں؟آپ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کررہے ہیں؟تین عدالتوں نے حکم دیا کہ گاڑی مالک کے حوالے کر یں،پانچ سال سے کسٹم نے شہری کی گاڑی پکڑ کر بند کررکھی ہے،پانچ سال سے ویئر ہاؤس میں کھڑی گاڑی خراب ہوگئی کیا آپ مالک کا نقصان پورا کرینگے؟

Exit mobile version