دنیا

طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں،دہشتگرد منظم ہوئے تو کارروائی کرینگے،امریکا

طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں،دہشتگرد منظم ہوئے تو کارروائی کرینگے،امریکا

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں افغانستان میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقاتکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان خطے میں اہم شراکت دارہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی کی امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image