جنیوا:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو روکے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لئے بے حد ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ سرگرمی کے لئے استعمال نہ ہونے دیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ طالبان افغانستان سے پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک یا خطے کے کسی اور ملک میں دہشتگردی نہ ہونے دیں اور عالمی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔عالمی میڈیا کے نمائند ینے اپنے سوال میں بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور افغانستان جانے کے لئے محفوظ راستہ دینے کا حوالہ بھی دیا۔
Leave feedback about this