صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے سے پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تورڈھیر پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ 2 روز قبل یار حسین میں بھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک اے ایس آئی شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

Leave feedback about this