اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ علیحدہ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کیا،بعد ازاں آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Leave feedback about this