قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔پاکستان ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر آئندہ چند روز میں بچے کی ولادت متوقع ہے، اس لیے وہ اپنی اہلیہ کیساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ فیملی کو وقت دے سکیں۔جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Leave feedback about this