پاکستان

سیلاب متاثرین کیلئے عالمی کانفرنس،وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے

سیلاب متاثرین کیلئے عالمی کانفرنس،وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے

اسلام آباد:پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کی میزبانی کے لئے وزیراعظم جنیوا پہنچ گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا پہنچ گئے۔وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار،وزیر برائے موسمیاتی تبدیل،شیری رحمان اور وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو ار بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثریہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image