پاکستان

سیلاب متاثرین کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے، اس ضمن میں وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا۔

سرکاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخی بارشوں نے سیلاب کی صورت میں قیامت صغریٰ برپا کی ہے، بلوچستان میں سیلاب سے غیرمعمولی تباہی ہوئی ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سیلاب سے بے تحاشہ نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود 5 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے فوری جاری کر دیے ہیں، عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکلات میں گھرے ان افراد کو دوبارہ آباد کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں سیلاب متاثرہ بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد انصار مدینہ والے جذبے سے کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image