جرائم

سی سی ڈی کیساتھ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

سی سی ڈی کیساتھ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

لاہور:سی سی ڈی چوہنگ کے ساتھ ڈاکوں کا پولیس مقابلہ ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تو شبیر انسپکٹر اور دیگر ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مانگا منڈی میں چھاپہ مارا تھا، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس مقابلہ کے دوران 12 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان میں شعیب اور زبیر شامل ہیں۔فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل انعامدار کو ملزمان کی جانب سے سینے پر فائر مارا گیا، بلٹ پروف جیکٹ ہونے کے باعث پولیس ہیڈ کانسٹیبل بال بال بچ گیا۔واضح رہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آر تھانہ مانگا منڈی میں درج ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image