پاکستان

سپیشل پراسیکیوٹر کی شہباز گِل کی بریت کی درخواست کی مخالفت

لاہور ہائیکورٹ: شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور

سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔شہباز گِل کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل ایک بجے تک کچہری آئیں گے۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج شہباز گِل کی بریت کی درخواست پر بحث ہونی ہے۔پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم شہباز گِل کی بریت کی درخواست کا مرحلہ گزر چکا، اس مرحلے پر ان کی بریت کی درخواست قابل سماعت نہیں۔رضوان عباسی نے کہا کہ استغاثہ کے پاس شہباز گِل کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے وافر مواد ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image