تازہ ترین

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کے عدالتی حکم کے بعد 4 مارچ سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح تھا الیکشن 90 دن سے زیادہ آگے نہیں جا سکتے، قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 5 ججز نے کہا الیکشن 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے، انہوں نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، یہ کبھی آزاد عدلیہ نہیں چاہتے، ججز کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرمناک ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فضا بنی ہے شاید الیکشن 90 دن کے اندر نہ ہوں، فیصلے کے باوجود تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ معلوم نہیں کہ الیکشن 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے فیصلہ کردے تو کوئی گنجائش باقی نہیں، ہم پوری کوشش کریں گے یہ انتخابات سے نہ بھاگیں، انہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور اداروں کو بہت نقصان پہنچایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image