سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل میں دوسرے شو کاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔جمع کرائے گئے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ آئینی درخواستوں کی سماعت کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا اگلا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔
Leave feedback about this